لاہور : (ویب ڈیسک ) محکمہ صحت پنجاب نے ایک رپورٹ میں جاری کی ہے جس میں صوبے بھرمیں خناق اور خسرے سے بچوں کےجاں بحق ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق 25 سے 31 دسمبرکےدوران خسرے سے 25 اورخناق سے 9 بچے زندگی کی بازی ہارگئے ، صوبے میں خسرے کے ایک ہزار 932 کیسز سامنے آئےہیں۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں 395 اورراولپنڈی میں 334 بچےخسرے سے متاثر ہوئے جبکہ صوبے سے خناق کے 121 کیسز سامنےآئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خناق کے کیسز فیصل آباد، جھنگ، رحیم یار خان اور راولپنڈی میں رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ خسرے کے تصدیق شدہ کیسز میں سے 32 فیصد بچوں نے خسرے سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کی کوئی خوراک نہیں لی تھی ۔
تصدیق شدہ خسرے کے کیسز میں 16 فیصد نے خسرے کی ایک ویکسین لی ہے، کیسز لاہور، راولپنڈی، شیخوپورہ، اٹک،قصور، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،اوکاڑہ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔