کوئٹہ: (ویب ڈیسک ) بلوچستان میں 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کل 16جنوری سے ہو رہا ہے۔
اس حوالے سے صوبے میں انسدادِ پولیو مہم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، ای او سی سینٹر کے کوآرڈینیٹر کے مطابق انسدادِ پولیو مہم میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی۔
پولیو مہم میں 25 لاکھ 99 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
کوآرڈینیٹر کے مطابق مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔