ماہرین نے برڈ فلو کیخلاف دو کارآمد ویکسینز تیار کرلیں

Published On 20 March,2023 11:09 pm

پیرس: (ویب ڈیسک) ماہرین کی جانب سے برڈ فلو سے لڑنے کیلئے دو نئی کارآمد ویکسینز تیار کر لی گئی ہیں۔

ماہرین نے پہلے تجربے کے بعد باضابطہ طور پر اس کا اعلان بھی کیا ہے، ان میں سے ایک ویکسین فرانس کی کیوا انیمل ہیلتھ نے بنائی ہے اور دوسری جرمن کمپنی بوئرنجر نے تیار کی ہے جس میں ہالینڈ نے معاونت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پالتو کتے اور بلیاں نیند میں خلل اور جسمانی تکلیف کا سبب بن سکتی ہیں : تحقیق

برڈ فلو کو ایویئن انفلوئنزا بھی کہا جاتا ہے اور پوری دنیا کے کئی ممالک میں اس کے واقعات بڑھ رہے ہیں، اس طرح کل 20 کروڑ پرندوں کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ صرف ہالینڈ نے 60 لاکھ پرندے تلف کئے ہیں، اس سے کئی ممالک میں انڈوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ویکسینز کی آزمائش کی گئی ہے جبکہ فرانس نے بطخوں اور اٹلی نے ٹرکی پرندوں پر اس کی آزمائش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ

تاہم یہ ویکسین ایچ فائیو این ون کے خلاف آزمائی گئی ہے جو تیزی سے یورپ میں پھیل رہا ہے، جبکہ دونوں ویکسین تجربہ گاہ میں بھی پُرتاثیر دیکھی گئی ہیں۔

Advertisement