لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کی ایمرجنسی وارڈ کو ری ڈیزائن کرنے کی ہدایت کر دی۔
محسن نقوی نے کہا کہ ایمرجنسی کو ایسے ڈیزائن کیا جائے کہ مریض کو مختصر وقت میں کم سے کم نقل و حرکت کرنا پڑے، انہوں نے دل کے مریض کے فوری علاج کے لئے پائیدار اور قابل عمل سسٹم وضع کرنے کی بھی ہدایت کی۔
نگران وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کے نئے ڈیزائن میں مریض کے علاج میں سہولت اور آسانی کو مد نظر رکھا جائے۔
محسن نقوی نے کہا کہ علاج کے دوران ٹیسٹ کے لئے مریضوں کو وہیل چیئر کی بجائے سمارٹ بیڈ مہیا کئے جائیں۔