پاکستان میں ویکسی نیشن سے محروم بچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، عالمی ادارہ صحت

Published On 15 July,2023 06:03 pm

جنیوا: (دنیا نیوز) پاکستان میں ویکسی نیشن سے متعلق عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ملک میں ویکسی نیشن سے محروم بچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ویکسی نیشن کم ہونے کی وجہ لوگوں کی بڑے پیمانے پر نقل وحرکت ہے، افغان شہریوں سے بھری درجنوں بسیں روزانہ کراچی بس اڈے پر پہنچتی ہیں، پاکستان میں ویکسی نیشن کے غلط اعداد و شمار فراہم کیے جاتے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق پاکستان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ویکسی نیشن کی شرح بڑھائی جا سکتی ہے، بہتر اقدامات سے ویکسی نیشن کی شرح 90 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔