جعلی وغیررجسٹرڈ ادویات اورناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن

Published On 19 November,2023 12:48 pm

کراچی : (دنیانیوز) جعلی اورغیر رجسٹرڈ ادویات ،ناجائز منافع خوری کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔

کراچی میں ڈریپ ٹیم نے مختلف علاقوں میں ادویات مہنگی بیچنے والی فارمیسیز اور میڈیکل سٹورز سیل کر دیئے۔

ترجمان وزارت صحت کےمطابق ڈریپ ٹیم نے کراچی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی ، گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں چھاپےمارے ، ہیپارین انجکشن 800 کے بجائے ساڑھے 3 ہزار روپے میں فروخت کیا جارہا تھا۔

ترجمان کے مطابق ٹرامال، اگمینٹن، ڈی ایس سسپنشن ، ہاییڈرالین سیرپ بھی زیادہ قیمت پر فروخت کیا جارہا تھا، ڈریپ ٹیم نے تمام ادویات کا سٹاک قبضے میں لیکر دکانیں سیل کر دیں۔

ترجمان وزارت صحت کاکہنا ہے کہ فارمیسی مالکان کیخلاف ڈریپ ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی ہو رہی ہے ، وزیر صحت ندیم جان کا کہنا تھا کہ معیاری ادویات کو یقینی بنانے کیلے تمام تر ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں ۔