لاہور: (دنیانیوز) گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر میں 97 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔
سیکرٹری صحت علی جان خان کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 14ہزارچار سو32 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 6602 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور میں گزشتہ روز 61 نئے مریض سامنے آئے۔
رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 2633 مریض رپورٹ ہوئے اور گزشتہ روز 2 نئے مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔
رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 1533 مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز 11 نئے ڈینگی مریض سامنے آئے. رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 1379 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز 10 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی. رواں سال فیصل آباد میں کل 851 مریض رپورٹ ہوئے اور گزشتہ روز 4 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.
شیخوپورہ میں گزشتہ روز 2 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی ، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نارووال، اوکاڑہ، مظفرگڑھ، بہاولپور، وہاڑی،لودھراں اور خوشاب میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔
پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 72 مریض زیرعلاج ہیں، ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 38 مریض زیرعلاج ہیں۔
سیکرٹری ہیلتھ کا مزید کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں،ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں، ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔