اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان سے شام کے سفیر ڈاکٹر رمیض الراعی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے مختصر مدت میں صحت کے شعبے میں اصلاحاتی ایجنڈے بارے بتایا، شعبہ صحت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شام کے سفیر ڈاکٹر رمیض الراعی نے شعبہ صحت میں اصلاحاتی ایجنڈے کو سراہتے ہوئے گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ کے کامیاب انعقاد پر شامی سفیر کی مبارکباد دی۔
اس موقع پر ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ اقوام عالم کو وباؤں سے محفوظ رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سمٹ میں 70 سے زائد ممالک سے ماہرین اور وفود شریک ہوئے، شام کے سفیر ڈاکٹر رمیض الراعی نے وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کے ویژن کو سراہا۔