لاہور : (ویب ڈیسک ) لاہور میں سموگ اور خشک سردی کے باعث نمونیا کیسز میں اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ 30 دنوں کے دوران 42 بچے نمونیا کے باعث انتقال کر گئے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں سموگ اور خشک سردی کی خراب صورتحال کے باعث نمونیا، چیسٹ انفیکشن اور وائرل انفکشن کے سینکڑوں بچے زیر علاج ہیں۔
صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 30 دن کے دوران صرف لاہور میں 1 ہزار 474 بچے نمونیا میں مبتلا ہوئے، ان بچوں کی عمر 5 سال تک ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج نمونیہ میں مبتلا ہونے والے ان بچوں میں سے 42 بچے جان کی بازی ہارگئے۔