جینیوا: (ویب ڈیسک ) غزہ میں بے گھر فلسطینیوں میں ہیپاٹائٹس اے اور یرقان کی بیماری پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ عالمی ادارہ صحت کو موصول ہونے والے ٹیسٹ کٹس سے معلوم ہوا ہے کہ غزہ میں ہیپاٹائٹس اے اور یرقان کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
Cases of #HepatitisA, an inflammation of the liver, have been confirmed in #Gaza via test kits supplied by @WHO.
— Tedros Adhanom Ghebreyesus (@DrTedros) January 18, 2024
Hepatitis A is usually mild but can occasionally cause severe disease. 24 cases are confirmed and no deaths have been reported so far. There are several thousand…
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں صورتحال انتہائی خراب ہے، شہر میں جہاں صاف پانی نہ ہونے کے برابر ہے، بیت الخلا اور پورا شہر گندگی کی لپیٹ میں ہے، ایسی صورتحال میں ہیپاٹائٹس اے تیزی سے پھیل سکتا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ غزہ کا ماحول بیماریوں کے پھیلاؤ کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔
دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یرقان کے پھیلاؤ کی وجوہات متاثرہ علاقوں میں انسانوں کی کثرت اور حفظانِ صحت کی غیر صحت مندانہ صورتحال ہیں۔