جھنگ: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مرکزی میڈیکل سٹور میں زائد المعیاد ادویات کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے میڈیکل سٹور میں زائد المعیاد ادویات کی موجودگی کے انکشاف پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احمد شہزاد اور اسسٹنٹ کمشنر میڈیکل سٹور میں پہنچ گئے، ادویات کو چیک کیا۔
ایک سال سے ایکسپائر ٹیٹنس انجیکشن کی بڑی کھیپ سٹور میں پائی گئی، چند ماہ قبل بھی ایکسپائرڈ آئی ڈراپس مریضوں کو دئیے گئے تھے ، سی ای او ہیلتھ نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔