نرسنگ آفیسر کی گرفتاری کیخلاف لیڈی ولنگڈن ہسپتال کا نرسنگ سٹاف سراپا احتجاج

Published On 15 June,2024 11:33 am

لاہور: (ویب ڈیسک) لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے نرسنگ سٹاف نے وائے این اے کی کال پر بھرپور احتجاج کرتے ہوئے نرسنگ آفیسر اقصیٰ کو فوری طور پر رہا کر کے ایف آئی آر خارج کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

لاہور کے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے نرسنگ سٹاف نے سی او ہیلتھ خانیوال اور ایم ایس ڈی ایچ کیو خانیوال ڈاکٹر عمارہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ نرسنگ آفیسر اقصیٰ کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

مظاہرین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ غیر معیاری اور جعلی ادویات کی خریداری میں ملوث سی او ہیلتھ، ایم ایس اور میڈیسن سپلائر سمیت سب بچوں کی اموات کے ذمہ دار ہیں ان کے خلاف اعلیٰ سطحی انکوائری ہونی چاہیے اور ذمہ داران کو قرار واقع سزا ملنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک نرسنگ آفیسر اس معاملے کی ذمہ دار کیسے ہو سکتی وہ تو صرف ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات ہی مریض کو لگاتی ہیں۔