بھارت : غیرمعیاری معائنہ شدہ ادویات کے 36 فیصد ڈرگ مینوفیکچرنگ یونٹس بند

Published On 02 July,2024 09:22 am

نئی دہلی : (دنیانیوز) بھارت میں غیر معیاری معائنہ شدہ ادویات کے 36 فیصد ڈرگ مینوفیکچرنگ یونٹس بند کردیئے گئے۔

غیر معیاری ادویات کی مسلسل شکایات موصول ہونے پر یونٹس کو بند کیا گیا ، بھارت میں بنائے جانے والے کھانسی کے شربت عالمی سطح پر 300 سے زائد بچوں کی موت کا باعث بن چکے ہیں۔

ان دوائیوں میں زہریلے کیمیکلز کی زیادہ مقدار پائی گئی جو گردے کی شدید خرابی اور موت کا باعث بنی۔

عالمی ادارہ صحت نے ہریانہ میں میڈن فا رما سیو ٹیکل، نوئیڈا اور پنجاب کی کیو پی فار ما کیم کی ادویات کو آلودہ قرار دیا تھا۔

بھارت دنیا کے تیسرے سب سے بڑے ادویات بنانے والے ممالک کی فہرست میں بھی موجود ہے ، ماضی میں امریکا نے کیڑے مار ادویات ملنے پر بھارت سے آم کی درآمد کو روک دیا تھا۔

سربراہ سنٹرل ڈرگ سٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن کاکہنا ہے کہ بھارتی فارما انڈسٹری کا معیار بہت گر گیا ہے۔