اسلام آباد : (دنیانیوز /ویب ڈیسک ) ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کے سیمپل صرف قومی ادارۂ صحت اسلام آباد میں ٹیسٹ کیے جا سکتے ہیں۔
اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق گزشتہ روز پمز میں منکی پاکس کی مشتبہ مریضہ کا ٹیسٹ اسلام آباد کی نجی لیبارٹری سے کروایا گیا، نجی لیبارٹری نے خاتون کے ناک اور گلے کا سیمپل لیا جو کہ غلط طریقۂ کار ہے۔
اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا ہے کہ منکی باکس کے ٹیسٹ کے لیے سیمپل جِلد پر موجود دانوں اور زخموں سے لیے جاتے ہیں۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کے سیمپل صرف قومی ادارۂ صحت اسلام آباد میں ٹیسٹ کیے جا سکتے ہیں۔
اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق تمام ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔