راولپنڈی: (دنیا نیوز) رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا ہے کہ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ آئندہ سال مکمل فعال کر دیا جائے گا۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ آر آئی یو ٹی میں آئندہ سال جگر اور گردوں کی تبدیلی و پیوند کاری شروع ہو جائے گی، راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ میں جدید مشینری نصب کی گئی ہے۔
حنیف عباسی نے مزید کہا کہ ماہر ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر عملے کی تقرری کا عمل شروع کر دیا ہے، عوام کو بجلی اور گیس کے بلوں میں ریلیف کیلئے بھی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔