صحت
خلاصہ
- بہاولپور: (دنیا نیوز) شہر میں منکی پاکس وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔
بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں مزید 2 افراد میں منکی پاکس کی تصدیق کے بعد داخل مریضوں کی تعداد 4 ہوگئی۔
منکی پاکس کے چار مریضوں میں سے دو ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ باقی دو مختلف خاندانوں کے ہیں۔
چاروں مریضوں کو وکٹوریہ ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا، مریضوں کے خاندانوں کے سیمپلز بھی لیے جا رہے ہیں تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کی نگرانی کی جا سکے۔