سیف الدین کھوسہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے

Published On 29 Mar 2013 04:33 PM 

سیف الدین کھوسہ نے پیپلز پارٹی کی جانب سے این اے 173 اور پی پی 243 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔

ڈیرہ غازی خان: (دنیا نیوز) ریٹرنگ افسر کے پاس کاغذات جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا وہ مسلم لیگ ن میں شامل نہیں ہوئے صرف والدین سے دعائیں لینے گئے تھے مگر میڈیا نے غلط خبر چلا دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے دو حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں اگر پارٹی قیادت نے کہا تو این اے 172 سے بھی الیکشن لڑیں گے۔