ملتان (دنیا نیوز) ملتان میں گیسٹرو میں مبتلا 171 نئے مریض لائے جن میں 64 کو داخل کیا گیا جبکہ 112 کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔
ملتان میں نشتر اسپتال،چلڈرن کمپلیکس،اور سول اسپتال سمیت مختلف سرکاری اسپتالوں میں گیسٹرو میں مبتلا 64 نئے مریض داخل کر لیے گئے ہیں جن کا علاج جاری ہے محکمہ صحت کیمطابق ملتان میں اس وبا میں بے قابو ہونے کی وجہ گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اگر شہری مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کر کےگیسٹرو کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے جبکہ مریضوں کے لواحقین کا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتال میں مناسب طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔