مری :گلیات وارڈ نمبر ایک میں آزاد امیدوار صرف 11 ووٹ لے کر کامیاب

Published On 25 Apr 2015 02:52 PM 

ممتاز حسین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ، مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار محمد عارف کو صرف پانچ ووٹ مل سکے

مری (دنیا نیوز ) مری گلیات وارڈ نمبر ایک میں آزاد امیدوار 11 ووٹ لے کر فاتح قرار پایا ، تحریک انصاف کا امیدوار پانچ ووٹ لے سکا ، دنیا نیوز پھر بازی لے گیا ، پہلا غیر سرکاری نتیجہ سب سے پہلے نشر کیا ۔ دنیا نیوز ایک مرتبہ پھر بازی لے گیا اور ناظرین کو کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں پہلا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سب سے پہلے نشر کرنے کا اعزاز حاصل کیا ۔ کالا باغ مری گلیات کینٹ وارڈ نمبر ایک میں آزاد امیدوار ممتاز حسین گیارہ ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔ پی ٹی آئی کے امیدوار محمد عارف پانچ ووٹ حاصل کر سکے ۔ وارڈ نمبر ایک میں مجموعی طور پر سترہ ووٹ رجسٹرڈ ہیں جبکہ ایک ووٹر کا انتقال ہو چکا ہے ۔