یونیورسٹی کا کیمپس طالبعلم مشال خان کے قتل کی وجہ سے 13 اپریل کو بند کر دیا گیا تھا
مردان (دنیا نیوز ) مردان میں قائم عبدالولی خان یونیورسٹی کا گارڈن کیمپس 42 روز کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے ۔ کیمپس کو 13 اپریل کو ہونے والے ہنگاموں میں مشال خان نامی طالبعلم کی موت کے بعد بند کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیوں کا سلسلہ معطل تھا ۔ کیمپس کھلنے کے بعد یونیورسٹی کے تمام کیمپسز میں تعلیمی سرگرمیوں کا سلسلہ بحال ہوگیا ہے ۔