آرمی چیف کی جانب سے قوم کو عید کی مبارکباد، سادگی سے عید منانے کا فیصلہ

Published On 25 Jun 2017 08:11 PM 

سوگوار پاکستانیوں کے غم میں پاک فوج برابر کی شریک ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام، کہتے ہیں پاک فوج دہشت گردی اور حادثے میں متاثرین کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ نے چاند نظر آنے پر پوری قوم کو عید کی مبارکباد دی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے فوج عید سادگی سے منائے گی۔