فیصل آباد میں مردوں نے ناشتہ پوائنٹس کا رخ کر لیا ، خواتین نے بھی گرمی میں کچن سے باہر آکر سکھ کا سانس لیا
فیصل آباد (دنیا نیوز ) عید کا پہلا روز خواتین نے گھروں میں پکوان بناتے گزرا ، دوسرے روز خواتین کو تھوڑا آرام دینا ہے ، گھر کے مردوں نے کر لیا فیصلہ ، صبح ، سویرے ناشتہ پوائنٹس پر فیملیز کے ساتھ پہنچ گئے ۔
ماہ رمضان میں سحر و افطار میں گھر والوں کی خوب خدمت کرنے والی خواتین کو فیصل آباد کے مردوں نے آرام دینے کے لئے ناشتہ پوانٹس کا رخ کیا ، خواتین نے بھی گرمی میں کچن سے باہر آ کر سکھ کا سانس لیا ۔
خواتین کو ملا آرام اور بچوں کے تو وارے نیارے ہو گئے گھر سے باہر آ کر من پسند نان ، چنے ، لسی ، پٹھورے خوب پیٹ بھر کر کھائے ، مرد حضرات کہتے ہیں بچوں نے تو عیدی بٹورنے کے ساتھ گھومنے کا بھی مکمل پلاننگ کر رکھی ہے. فیمیلز کا کہنا ہے کہ عید پر باہر جا کر کھانا کھانا ، دراصل اکٹھے مل بیٹھنے کا بہانہ ہوتا ہے ۔