یوم عاشور پر لاہور کے قبرستانوں میں بھی رش رہا

Published On 01 Oct 2017 01:04 PM 

شہری دنیا سے کوچ کرجانے والے اپنے پیاروں کیلئے دعائے مغفرت کرتے رہے ، مرنے والوں کی قبروں پر بھول بھی چڑھائے

لاہور (دنیا نیوز ) یوم عاشور پر قبرستانوں میں بھی رش رہا اور دار فانی سے جانے والے اپنے پیاروں کے لئے دعائے مغفرت کی جاتی رہی ، دنیا فانی ہے ہر ذی روح نے آخر کوچ کرنا ہے جو اس جہاں سے گزر چکے ان کی قبروں پر ان کے پیارے پہنچے اور دعائے مغفرت کر کے اس جہاں سے چلے جانے والوں سے محبت کا اظہار کیا ۔

لاہور کے سب سے بڑے قبرستان میانی صاحب میں بھی سرگرمی رہی ۔ قبروں پر پھول چڑھائے گئے ، مرمت بھی کی گئی اور فاتحہ خوانی بھی ہوئی ۔ فلسفہ یہی کہ اس دنیا سے جانے والوں کو ہم بھولے نہیں اور ہر اہم دن پر اپنے پیاروں کی یاد ہمارے دل میں موجود ہے ۔