ملتان میں 100 من وزنی حلیم کی دیگ تیار

Published On 01 Oct 2017 01:23 PM 

13 گھنٹے کی مسلسل محنت کے بعد ماہر کاریگروں نے دیگ تیار کر کے خوش ذائقہ حلیم عقیدت مندوں میں تقسیم کیا

ملتان (دنیا نیوز ) ملتان میں عاشور کے روز 100 من وزنی دیگ میں گرما گرم حلیم تیار کیا گیا ۔ یوم عاشور پر حلیم تبرک کے طور پر تقسیم کیا جاتا ہے اس لئے بزرگان دین کے شہر ملتان میں 100 من وزنی دیگ میں حلیم تیار کیا گیا ہے جس کی تیاری میں ماہر کاریگروں نے حصہ لیا اور 13 گھنٹے کی مشقت سے خوش ذائقہ حلیم تیار کر کے عقیدت مندوں میں تقسیم کیا ۔
حلیم کی تیاری میں 10 من گوشت 4 من دالیں ، ٹماٹر ، پیاز ، ادرک ، لہسن ، سبز مرچیں اور دیسی گھی کا استعمال کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر گدی نشین نوید فرید کا کہنا تھا کہ حلیم کی تیاری پرانی روایت ہے جس کو جاری رکھنے کے لئے آئندہ یوم عاشور پر اس کی مقدار مزید بڑھا دینگے ۔ 100 من وزنی دیگ میں حلیم کے ساتھ دودھ کی سبیل اور حلوہ بھی تیار کیا جاتا ہے جسے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شوق سے کھاتی ہے ۔