کراچی: یوم عاشور کا مرکزی جلوس، گزلز سکاؤٹس بھی فرائض سرانجام دیتی رہیں

Published On 01 Oct 2017 05:33 PM 

کراچی میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی جن کی رہنمائی اور سکیورٹی کے لئے خواتین پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ گزلز سکاؤٹس بھی فرائض سرانجام دیتی رہیں۔

کراچی: (دنیا نیوز) نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے عقیدت و محبت کے اظہار کے لئے کراچی کے مرکزی ماتمی جلوس میں خواتین اور ننھے عزاداروں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ عزادار سینہ کوبی اور نوحہ خوانی کرتے رہے۔ جلوس میں خواتین عزاداروں کی سکیورٹی اور رہنمائی کے لئے خواتین پولیس اہلکار اور گرلز سکاؤٹس بھی معمور تھیں۔ اپنے فرائض منصبی بخوبی نبھاتی خواتین پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی قسم کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔