اس ملک میں نعرے لگانے والے لیڈر بہت ہیں عمل کچھ نہیں، کلمہ پڑھنے سے مسلمان بن سکتے ہیں مگر مکمل مسلمان عمل سے بنتے ہیں: سابق وزیر داخلہ
چک بیلی چکری: ( روزنامہ دنیا) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ نواز شریف سے اختلافات کی وجہ سے وزارت چھوڑی لیکن پارٹی نہیں چھوڑونگا۔ انہوں نے کہا میں خوشامدی نہیں، جو نواز شریف میں خامی ہے وہ بتا تا ہوں، وطن عزیز کو بہت خطرات ہیں مجھے پاکستان اورعوام سے پیار ہے۔
چوہدری نثار نے اپنے حلقہ انتخاب یو سی بندہ این اے باون گائوں کوری خدابخش میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب میں وزیر داخلہ تھا تو ملک مخالف بیان کا جواب دیتا تھا چاہے امریکہ کی طرف سے ہو یا بنگلہ دیش کی طرف سے، اس ملک میں نعرے لگانے والے لیڈر بہت ہیں عمل کچھ نہیں، کلمہ پڑھنے سے مسلمان بن سکتے ہیں مگر مکمل مسلمان عمل سے بنتے ہیں انسان کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ ایمان کو جانچے ، یہ فیصلہ صرف ایک ذات کے پاس ہے جو ہمیشہ سے ہے اورہمیشہ رہے گی، یہاں سیاست میں لوگ بہت گر جاتے ہیں لاہورمیں ایک بڑا سیاسی لیڈر ایسے شخص سے ملاجسکوکبھی اچھے الفاظ سے نہیں پکارا، آپ کو فخر ہوناچاہیے آپکا لیڈر ایسا نہیں ہے ، کوری خدابخش کے لوگوں نے جتنا میرا ساتھ دیا اتنا میرے گائوں والوں نے بھی نہیں دیا جس پر میں بے حد مشکور ہوں مجھے ہرانے کے لیے میرے مخالفین نے پانچ وزیر مشیر لگا دیئے مگر مجھے ہرا نہیں سکے ۔