ملتان: (ویب ڈیسک) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کے مسلم لیگ (ن) میں واپسی کیلئے قیادت سے معاملات طے پا گئے ہیں۔ وہ ن لیگ میں واپسی باضابطہ اعلان جلد کرینگے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی 27 یا 28 دسمبر کو جاوید ہاشمی کے گھر آمد متوقع ہے۔ اس موقع پر جاوید ہاشمی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ جاوید ہاشمی نے سابق وزیرِ اعظم اور سے ایک ملاقات کی تھی، جس میں ان کی ن لیگ میں واپسی سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا تھا۔ مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں جاوید ہاشمی کی سیاست اور (ن) لیگ کے لیے خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا تھا۔