اسلام آباد: (دنیا نیوز) جس کو مینڈیٹ ملے گا وہی حکومت کریگا، انقلاب دعوؤں یا باتوں سے نہیں، کام کرنے سے آتا ہے، وزیر اعظم کی مخالفین پر تنقید، فاٹا کے عوام کو قانونی حقوق ملنے پر مبارکباد۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سپریم کورٹ اور پشاورہائیکورٹ کا دائرہ اختیار فاٹا تک بڑھانے کے بل کی منظوری پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ ۔۔ اسلام آباد سے عابد ملک کی رپورٹ
اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ قومی اسمبلی سے بل کا پاس ہونا فاٹا کے عوام کے لئے ایک تاریخی قدم اور بڑی خوشخبری کا دن ہے، 70 سال سے قبائلی عوام کو جو حقوق نہ مل سکے وہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے انہیں دیئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بل کی منظوری سے فاٹا میں گزشتہ کئی دہائیوں سے رائج ایف سی آر قانون کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا اور قبائلی عوام کے قومی دھارے میں شامل ہونے سے پاکستان مضبوط ہو گا۔