قبائلی عوام کو آئینی، قانونی و جمہوری حقوق کی فراہمی کا دور مبارک: نواز شریف

Published On 13 Jan 2018 10:31 PM 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار فاٹا تک بڑھانے کے بل کی منظوری پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قبائلی عوام کو آئینی، قانونی اور جمہوری حقوق کی فراہمی کا دور مبارک ہو، آئین پاکستان کے دائرے میں شمولیت سے فاٹا کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ فاٹا کے عوام کی محرومیوں کے خاتمے کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے، اب فاٹا کے عوام کے زخموں پر مرہم بھی رکھیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ناانصافی کسی بھی خطے کے عوام کے ساتھ ہو نواز شریف کو قبول نہیں۔