مردان: (دنیا نیوز) 4 سالہ اسماء سے درندگی کے کیس میں 9 روز بعد بھی کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔ مزید 31 افراد کے خون کے نمونے لئے گئے۔ عمائدین کے جرگے میں خاتون سمیت مزید 7 افراد کو شامل کر لیا گیا۔
خیبر پختونخوا کی مثالی پولیس صرف دعوؤں تک ہی محدود ہے۔ مزید 31 افراد سے تفتیش کی گئی ہے۔ خون کے نمونے بھی لئے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 60 خاندانوں سے پوچھ گچھ مکمل کر لی ہے۔
دوسری جانب، پکڑ دھکڑ پر شہریوں میں بے چینی بھی پائی جاتی ہے۔ ملزموں کی گرفتاری کیلئے ڈیڈ لائن ختم ہونے پر عمائدین کا پھر جرگہ ہوا جس میں پولیس کی تفتیش پر عدم اطمینان کیا گیا۔ جرگے میں خاتون سمیت مزید 7 افراد کو شامل کر لیا گیا۔