خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سندھ کے وزیر میر ہزار خان بجارانی نے عملی سیاست کا آغاز 1974ء میں کیا۔ وہ چار مرتبہ ایم این اے، 3 بار رکن سندھ اسمبلی اور 1988ء میں سینیٹر منتخب ہوئے، وفاقی اور صوبائی وزیر بھی رہے۔
میر ہزار خان بجرانی 10 جولائی 1946ء کو سندھ کے ضلع کشمور کے علاقے کرمپور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کے بعد کراچی سے بی اے اور سیاسیات میں ایم اے کیا۔

انہوں نے قانون کی ڈگری بھی حاصل کی اور وکالت کا پیشہ اختیار کیا۔ میر ہزار خان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں تھے۔
.jpg)
پہلی بار 1974ء میں سندھ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ 1977ء میں دوبارہ کامیاب ہوئے، 1988 کے انتخابات کے بعد سینیٹر منتخب ہوئے۔ 1990ء، 1997ء 2002ء میں جیکب آباد سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
میر ہزار خان بجارانی 2008ء کے الیکشن بھی بطور ایم این اے کامیاب ہوئے اور 2013ء میں پھر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔ میر ہزار خان نے وزارت دفاع، تعلیم اور ریلوے کا قلمدان سنبھالا۔ وہ قائم علی شاہ کی کابینہ میں ،ورکس اینڈسروسز کے وزیر جبکہ مراد علی شاہ کی کابینہ میں پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ کے وزیر تھے۔

میر ہزار خان بجارانی نے دو شادیاں کیں تھیں اور ان کے پانچ بچے تھے، ان کی اہلیہ فریحہ رزاق ہارون بھی خواتین کی مخصوص نشست پر رکن سندھ اسمبلی رہ چکی تھیں، فریحہ رزاق صحافت سے بھی وابستہ رہیں۔ میر ہزار خان بجارانی کے صاحبزادے میر شبیر بجارانی رکن قومی اسمبلی ہیں۔