پاکستان
خلاصہ
- کرم پور: (دنیا نیوز) جیالے رہنماء میر ہزار خان بجارانی کے صاحبزادے شبیر بجارانی نے پولیس رپورٹ پر اظہار عدم اطمینان کر دیا، کہتے ہیں سوتیلی والدہ فریحہ تیز اور والد ہزار خان بجارانی ٹھنڈی طبیعت کے تھے، قتل یا خودکشی نہیں کر سکتے۔
میر ہزار خان بجارانی کے صاحبزادے نے پہلی بار بات کرتے ہوئے کہا کہ میر ہزار خان بجارانی کے ساتھ ایسا کچھ ہوا کہ وہ برداشت نہ کر سکے، آئی جی سندھ سمیت سب تعاون کر رہے ہیں، کچھ باتیں دل میں ہیں جو کراچی جا کر شیئر کروں گا، آئی جی سندھ مسلسل میرے ساتھ رابطے میں ہیں۔ میر شبیر بجارانی نے مزید کہا کہ میر ہزار خان ٹھنڈے دماغ والی شخصیت تھے، اس دن خبر ملی تو میں سینیٹ الیکشن کے انٹرویو کیلئے بلاول صاحب کے پاس بیٹھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: صوبائی وزیر میر ہزار خان اور اہلیہ کی پراسرار موت، گھر سے لاشیں برآمد
یہ بھی پڑھیں: میر ہزار خان بجارانی کی زندگی پر ایک نظر