کشمور اور کندھ کوٹ میں میر ہزار خان کی پراسرار موت پر اہل علاقہ سراپا احتجاج

کشمور اور کندھ کوٹ میں میر ہزار خان کی پراسرار موت پر اہل علاقہ سراپا احتجاج

سندھ کے وزیر میر ہزار خان بجارانی کی پراسرار موت کی خبر سن کر ان کے آبائی شہر کشمور اور کندھ کوٹ میں سوگ کی فضاء طاری ہو گئی۔ کاروباری ادارے بند کر دیئے گئے۔ جیالوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے ٹائر نذرآتش کئے اور سڑکیں بلاک کر دیں۔ میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی موت کی اطلاع پر کشمور، گڈو، کندھ کوٹ، کرم پور اور غوث شہر میں تاجروں نے دکانیں بند کر دیں۔ ضلع بھر میں سوگ کی فضاء طاری ہو گئی۔ جیالوں نے ٹائر جلا کر انڈس ہائی وے بند کر دی جس کے بعد گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ کشمور میں پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا۔ کرم پور میں میر ہزار بجارانی کے آبائی گھر بجارانی قبیلے اور مقامی افراد کا تانتا بندھ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: صوبائی وزیر میر ہزار خان اور اہلیہ کی پراسرار موت، گھر سے لاشیں برآمد