لاہور: (دنیا نیوز) آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل میں بڑی ہلچل، آمدن سے زائد اثاثے کیسے بنائے؟ گرفتار احد چیمہ کے مزید کھاتے کھولنے کا فیصلہ، ڈی جی نیب لاہور نے تحقیقات کی منظوری دیدی، نئی ٹیم تشکیل دیدی گئی۔
آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم سکینڈل میں گرفتار احد چیمہ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہونے لگا۔ نیب لاہور نے احد خان چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اور غیر قانونی اثاثہ جات کی تحقیقات کے لئے الگ سے تحقیقاتی شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
نیب ذرائع کے مطابق احد چیمہ کے اثاثہ جات کی چھان بین اور پوچھ گچھ کے لئے نئی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ نئی تحقیقاتی ٹیم کے پاس اختیار ہو گا کہ وہ کیس ختم ہونے تک احد چیمہ کے اثاثہ جات منجمد کروا سکے گی۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب لاہور نے احد چیمہ کے خلاف نئی تحقیقات شروع کرنے کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے۔ آشیانہ اقبال سکینڈل میں نیب ٹیم پانچ مارچ کو احتساب عدالت سے احد چیمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔
آشیانہ اقبال کیس میں ریمانڈ نہ ملنے کی صورت میں نیب ٹیم غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں ریمانڈ حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔