جعلی ڈگری اور منی لانڈرنگ کیس، شعیب شیخ کی ضمانت مسترد

Published On 01 Mar 2018 06:21 PM 

کراچی: (دنیا نیوز) جعلی ڈگری اور منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار چیئرمین ایگزیکٹ شعیب شیخ کی ضمانت مسترد کر دی گئی، 3 مارچ کو فردِ جرم عائد کی جائےگی۔

جعلی ڈگری اور منی لانڈرنگ کے الزام میں ملوث ایگزٹ کے سی ای او شعیب شیخ کو جمعرات کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا لیکن تفتیشی افسر غائب تھا۔ سماعت شروع ہوئی تو سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزم کو ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ عدالتِ عالیہ نے ملزم کے مقدمے کا فیصلہ تین ماہ میں کرنے کا حکم دیا ہے، ضمانت میں جلد بازی کا جواز نہیں ہے۔

دوسری جانب عدالت میں ملزم کے وکیل رضوان عباسی موجود نہیں تھے جس پر عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ شعیب شیخ پر سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق 3 مارچ کو فردِ جرم عائد کی جائے گی۔