پیپلز پارٹی ہمیشہ سے ایسی غیر اخلاقی حرکتوں کی مخالفت کرتی رہی ہے :چیئرمین پیپلز پارٹی کا بیان
لاہور (دنیا نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نواز شریف پر جوتا پھینک کر گری ہوئی حرکت کی گئی ، لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے ایسی گری ہوئی حرکتوں کی مخالفت کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سیاستدانوں کی سکیورٹی اور احترام کیلئے خطرہ ہیں اس لئے موجودہ حکومت کو یہ امر یقینی بنانا ہوگا کہ سیاستدانوں کے ساتھ دوبارہ ایسا واقعہ رونما نہ ہو۔