پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان میں خواتین سیاستدانوں کو جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خواتین سیاستدانوں کو پارٹی کے اندر مخالف پارٹی والے بھی ہراساں کرتے ہیں اور انھیں جنسی تعلق کی بنیاد پر پوزیشن دی جاتی ہے، کئی خواتین کو صرف اس آفر سے انکار سیاست چھوڑنی پڑی۔
جرمن خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں ریحام خان نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں اگر انتخابات ہوئے تو میری کتاب انتخابی نتائج پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔