سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نقیب اللہ محسود کے والد نے کہا کہ بیٹے کے قتل پر سب لوگ غمزدہ ہیں۔ سپریم کورٹ پر بھروسہ ہے، امید ہے ہمیں انصاف ملے گا۔
نقیب کے رشتہ داروں نے اس موقع کہا کہ انصاف ہوتا نظر آ رہا ہے، پاکستان کی عدالتیں ان کا فخر ہیں، پہلے دن سے سپریم کورٹ پر بھروسہ ہے، راؤ انوار اب عدالتوں کا سامنا کریں۔ نقیب کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ آئین و قانون سے باہر کسی قسم کی جدوجہد پر یقین نہیں رکھتے، نقیب اللہ شہید پاکستان کا بیٹا تھا۔