سماجی رابطوں کے مرکز ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ماروی میمن نے لکھا کہ غلطی اور گناہ کسی کا، سزا کسی اور کو، واہ لیڈر شپ واہ۔ ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ سیاست انسان عزت کیلئے کرتا ہے۔ اعلیٰ قیادت سے ذمہ داروں کو بے نقاب کرنے اور حساب لینے کا مطالبہ بھی کردیا۔ ماروی میمن نے کہا کہ ان کو بے نقاب اور ان کا حساب پہلے کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار بھی آجکل اپنی قیادت پر تنقید کے نشتر برسا رہے ہیں۔