لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب بھر سے آئی لیڈی ہیلتھ ورکرز ڈٹ گئیں، لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مسلسل پانچویں روز بھی دھرنا جاری ہے، مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔
چیئرنگ کراس مال روڈ پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا پانچویں روز میں داخل ہوگیا۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مطالبہ ہے کہ انہیں سروس اسٹرکچر دیا جائے، اسکیل تجربے کی بنیاد پر اپ گریڈ کیا جائے اور بقایا جات ادا کئے جائیں۔ ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔ چیئرنگ کراس پر دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔