لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو مال روڈ پر لیڈیز ہیلتھ ورکرز کا دھرنا ختم کروا کر عمل درآمد رپورٹ 2 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
مال روڈ پر لیڈیز ہیلتھ ورکرز کا احتجاج ختم کروانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ مال روڈ پر لیڈیز ہیلتھ ورکرز کے احتجاج کو 5 روز گزر گئے، احتجاج سے شہریوں کے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔ عدالت پنجاب حکومت کو لیڈیز ہیلتھ ورکرز کے مطالبات منظور کرنے کا حکم دے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مال روڈ پر دھرنے ختم کروانے سے متعلق حکومت نے اب تک قانون سازی کیوں نہیں کی، عدالت کے حکم کی روشنی میں دھرنا ختم کروایا جائے۔