فیصل آباد میں اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کی گئی طالبہ کے ساتھی طلبہ نے جی سی یونیورسٹی کے سامنے مظاہرہ کیا، پولیس نے پُرامن مظاہرین کا کیمپ اکھاڑ دیا۔
جی سی یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ایم اے انگلش کی ہونہار طالبہ کے اغوا، زیادتی اور قتل نے پنجاب میں گڈ گورننس کا پول کھول دیا۔ طالبہ کے قاتلوں کی گرفتاری اور پولیس کی نااہلی پر ساتھی طلبہ سڑکوں پر آ گئے۔ پولیس نے زبردستی مظاہرین کے کیمپ کو اکھاڑ دیا۔
طلبہ نے چناب چوک کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا اور پولیس کے خلاف خوب نعرہ بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس بروقت کارروائی کرتی تو حیوانیت کی بھینٹ چڑھنے والی عابدہ کی زندگی بچ سکتی تھی۔