وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی نے سندھ میں کرپشن کے انبار لگا دیئے، ڈاکٹر عاصم کو باہر جانے کی اجازت دے دی گئی لیکن نوازشریف اور مریم نواز کو کلثوم نواز کی تیمارداری کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے کہا میری لیڈر شپ کبھی پاکستان سے نہیں بھاگے گی، پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو گیا ہے۔
عابد شیر علی کا کہنا تھا پشاور میں ایک ارب درخت لگانے کی آڑ میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی، میٹروبس کو جنگلہ کہنے والے آج خود میٹرو بس بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا نیب کو پشاور کی طرف بھی دھیان دینا چاہیے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کرپشن میں ملوث ہیں، پنجاب میں 27 اور خیبرپختونخوامیں 57 ارب کی میٹروبن رہی ہے، پرویز خٹک نے میٹرو میں 30 ارب روپے کمیشن لی۔