پی آئی اے میں خواتین پائلٹس کا 10فیصد کوٹہ بحال

Last Updated On 06 April,2018 03:48 pm

ادارے میں خواتین پائلٹس کی بھرتی کیلئے دس فیصد کوٹہ مخصوص ہے جسے نظر انداز کیا جا رہا ہے :کومل ظفر

لاہور( روزنامہ دنیا )لاہور ہائیکورٹ نے پائلٹس کی بھرتی میں خواتین کا دس فیصد کوٹہ مختص نہ کرنے کا پی آئی اے کا اقدام کالعدم قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں کومل ظفرکی دائردرخواست کے مطابق پی آئی اے میں پائلٹوں کی بھرتی میں دس فیصد کوٹہ خواتین کیلئے مختص ہے جسے پی آئی اے نظر انداز کر رہی ہے جو کہ پی آئی اے کی پالیسی کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔

انہوں نے استدعا کی کہ عدالت پالیسی کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھرتی کا عمل مکمل کرنے کے احکامات صادر کرے ۔