کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ پی آئی بی کے بعدایم کیو ایم بہادرآباد کی پتنگیں بھی کٹنا شروع ہو گئیں، اہم رہنما شبیر قائم خانی آج کمال کی کشتی میں سوار ہونگے۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ناراض رہنما شبیر قائم خانی آج ایم کیوایم سے سالوں کی رفاقت ختم کر رہے ہیں۔ ایم کیوایم کی دھڑے بندیوں کے باعث ناراض رکن آج پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرینگے جس کا باقاعدہ اعلان وہ چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کرینگے۔
نیوز کانفرنس پی ایس پی مرکز پاکستان ہاوس میں دوپہر ڈھائی بجے ہو گی، ذرائع کا کہنا ہے شبیر قائم خانی کے ہمراہ اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کارکنان بھی شامل ہونگے۔ شبیر قائم خانی وزیر ایکسائز سندھ اور متحدہ رابطہ کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ شبیر قائم خانی کا تعلق ضلع میر پور خاص سے ہے۔