ایک نے پشاور اور دوسرے نے سندھ کو اجاڑ دیا، نئے صوبوں کیلئے قومی کمیشن بنایا جائے :وزیر اعلیٰ پنجاب
لاہور (دنیا نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اور آصف علی زرداری ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں، ایک نے اپنے دور حکومت میں پشاور کو تباہ کر دیا اور دوسرے نے سندھ کو اجاڑ کر رکھ دیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ روشنیوں کا شہر کراچی مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے، حکمرانوں کو عوامی مسائل حل کرنے میں کسی قسم کی کوئی دلچسپی نہیں ہے، صوبے کے مسائل حل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ قومی کمیشن بنایا جائے جس کی تجاویز کی روشنی میں تمام مسائل کا حل نکالا جائے۔