لاہور: (دنیا نیوز ) شہباز شریف کا کہنا ہے آج کا دن پاکستان اور پاکستانی قوم کیلئے ایک آزمائش کا دن ہے، پاکستان کو ایٹمی دھماکوں کے ذریعے ناقابلِ تسخیر قوت بنانے والے رہنما کو ملک و قوم کی خدمت سے روک دیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا نواز شریف محض ایک فرد کا نام نہیں بلکہ یہ ایک نظریے اور فلسفے کا نام ہے ، جسے پاکستان کے عوام تین مرتبہ اپنا وزیراعظم منتخب کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا نواز شریف کی بنیادیں پاکستانی عوام کی خدمت ، آئین کی سربلندی اور ووٹ کی حرمت پر استوار ہیں۔
Today is a day of test for the nation when a judicial decision has barred a popular national leader from serving the county who made it a nuclear power and who has the distinct honor of being elected Prime Minister thrice.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 13, 2018
Nawaz Sharif is not the name of a person. Rather he represents a philosophy and an ideology of public service, supremacy of constitution and respect of vote. A leader like him does not need any formal office to continue guiding his party & serving his people. https://t.co/bSnQsDaV7B
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 13, 2018
شہباز شریف کا کہنا تھا میں سمجھتا ہوں کہ نواز شریف کو عوام کی رہنمائی کیلئے کسی عہدے اور منصب کی ضرورت نہیں، مسلم لیگ ن ان کی رہنمائی میں سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر زندہ ہے اور زندہ رہے گی۔