لاہور: (دنیا نیوز) وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیکیورٹی کے حوالے سے کیے گئے انتظامات پر بریفنگ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی۔ شہباز شریف نے اس حوالے سے تمام متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں اور کہا کہ سیکیورٹی انتظامات کو مزید فول پروف بنایا جائے۔ اعلیٰ حکام از خود سیکیورٹی انتظامات کا باقاعدگی سے جائزہ لیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیکیورٹی معاملات میں کسی بھی قسم کا تساہل قابل برداشت نہیں، متعلقہ ادارے اس ضمن میں اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دیں۔