اسلام آباد: (دنیا نیوز) کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے کے الیکٹرک کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ سوئی سدرن نے بھی کے الیکٹرک کو واجبات کی ادائیگی تک گیس دینے سے انکار کر دیا ہے۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ ستائیس مارچ سے 10 اپریل 2018ء تک بن قاسم پاور سٹیشن ون کو مکمل پیداواری صلاحیت کے مطابق نہیں چلایا گیا۔ بجلی کی کم پیداوار اور طلب میں اضافے سے صورتحال خراب ہوئی۔ نیپرا نے ہدایت کی کہ بن قاسم پاور سٹیشن ٹو اور کورنگی کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ کو متبادل ایندھن سے چلایا جائے۔
نیپرا نے کے الیکٹرک سے رمضان کے دوران لوڈشیڈنگ پلان بھی طلب کر لیا ہے۔ کے الیکٹرک کو کہا گیا ہے کہ سحروافطار میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔