لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جلسوں کا اعلان کر دیا ہے۔
دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف اور مریم نواز کے مزید شہروں میں جلسوں کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔ 20 اپریل کو لالہ موسٰی اور 21 اپریل کو ساہیوال میں جلسہ ہو گا۔ 22 اپریل کو مانسہرہ اور 23 اپریل کو نوشہرہ ورکاں میں (ن) لیگ جلسہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق 26 اپریل کو رحیم یار خان اور 27 اپریل کو فیصل آباد میں ن لیگ کا جلسہ ہو گا۔ 28 اپریل کو بہاولنگر اور 4 مئی کو ملتان میں جلسہ منعقد ہو گا۔ تمام جلسوں سے نواز شریف اور مریم نواز خطاب کریں گے۔